تھر، بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا، نہ بھوک کی اذیت کم ہوئی

پیر 10 مارچ 2014 11:31

تھر، بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا، نہ بھوک کی اذیت کم ہوئی

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) تھرپارکر میں بھوک سے بے حال عوام کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں،امدادی سرگرمیوں کا مرکز مٹھی ہونے کی وجہ سے اب دور دراز کے دیہات سے امداد کے طلبگار عوام بھی مٹھی کا رخ کررہے ہیں۔تھر پارکر میں غذائی قلت اب بھی دوردراز کے دیہات کے باسیوں کے لئے خوف کی علامت بنی ہوئی ہے، جہاں قوت خرید کم اورمہنگائی آسمان سے باتیں کرنے پر آٹا ،چاول اوردیگر اجناس نایاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی جانب سے مٹھی میں امداد ی سامان کی آمد کے سبب غریب اوربے بس شہری امداد لینے مٹھی پہنچ رہے ہیں اورجو نہیں آپارہے وہ اپنی جھونپڑیوں میں ہی مدد کے منتظر ہیں،گندم کی تقسیم کا عمل سست روی سے جاری رہنے کے سبب مدد کا سلسلہ بھی افسوسناک حد تک آہستگتی سے آگے بڑھ رہا ہے اورہرروز ہزاروں افراداسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔پاک فوج ،سیاسی ،مذہبی اورسماجی جماعتوں نے اپنے اپنے امادی کیمپ لگارکھے ہیں جبکہ سندھ حکومت بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :