کامیابی صرف ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو اس کو پانے کے لیے شب وروز محنت کرتے ہیں،دوسروں پر تنقید کرنے والے اگر اپنے کام پر توجہ دیں تو وہ بھی ایک دن کامیاب ہو سکتے ہیں، عما ئمہ ملک

اتوار 9 مارچ 2014 22:54

کامیابی صرف ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو اس کو پانے کے لیے شب وروز محنت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔ 2014ء) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ کامیابی صرف ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو اس کو پانے کے لیے شب وروز محنت کرتے ہیں۔دوسروں پر تنقید کرنے والے اگر اپنے کام پر توجہ دیں تو وہ بھی ایک دن کامیاب ہو سکتے ہیں، ایسے لوگوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ لوگوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے کام کو محنت، لگن سے کریں تاکہ ان کی بھی اپنی منفرد پہچان بن سکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی فنکار کو کوئی اعزاز یا ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر دیا جاتا ہے تو اس سے ملک اور پوری قوم کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے، اس حوالے سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اپنے کیرئیر کی پہلی فلم سے کامیابیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

میری شہرت اور میرے امیج کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے ’یو این او‘ کی طرف سے پاکستان میں ” ورلڈ وائلڈ فیڈریشن “ کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ بھاری ذمے داری میرے کاندھوں پر آن پڑی ہے تاہم میں نے اس کو بھرپور انداز سے پورا کرنے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے، میں ورلڈ وائلڈ فیڈریشن کی سفیر کی حیثیت سے جانوروں کی حفاظت اور ماحولیات کے حوالے سے چلائی جانیوالی مہم میں حصہ لونگی۔

متعلقہ عنوان :