گوجرخان،حساس اداروں کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار ،نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

اتوار 9 مارچ 2014 21:32

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) حساس اداروں کی کارروائی،،تھانہ مندرہ کی حدود سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے ملزم دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملکی سلامتی کے ضامن اداروں نے گزشتہ شب تھانہ مندرہ کی حدود میں منظم انداز میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد عرصہ دراز سے حساس اداروں کو مطلوب تھا اور مکمل چھان بین کے بعد اسے گزشتہ شب مندرہ کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا اہل علاقہ کے مطابق درجنوں مسلح اہلکاروں نے منظّم طریقے سے یہ کارروائی برق رفتاری سے مکمل کی اور اس سے قبل علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کے سلسلے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا اور گزشتہ کافی عرصہ سے روپوش تھاسیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :