کراچی میں انسداد پولیو مہم ،آج 5 لاکھ بچوں کوقطرے پلائے گئے
اتوار 9 مارچ 2014 20:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران سخت سکیورٹی میں تقریباً 5 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔اس موقع پرمتعلقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد رہی۔
(جاری ہے)
کراچی کے علاقے صدر،لانڈھی،کورنگی ،بلدیہ ،بن قاسم ،گلبرگ اور گلشن اقبال کی 24 یونین کونسلوں میں صبح 8بجے سے شام 6بجے تک پولیو مہم جاری رہی اور سخت سکیورٹی میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً پانچ لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اس موقع پر " صحت مند بچے ، مضبوط پاکستان" پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں دوطبی کیمپ بھی لگائے گئے جن میں نو مہلک بیماریوں سے بچاوکی بچوں کومفت ویکسی نیشن کی گئی۔ مہم میں ڈھائی ہزار سے زائد پولیو ورکرز نے حصہ لیا،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی نے بھی انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.