دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مذاکرا ت سمیت تمام آپشنزکھلے ہیں،بیرسٹرعثمان ابراہیم،حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ

اتوار 9 مارچ 2014 19:16

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)وزیر مملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس بیر سٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لے گی اس مقصد کے لئے مذاکرات سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ کے کارکنوں اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے ہاوسنگ نے کہا حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی توانائی کے بحران، معاشی بحالی ، امن و عامہ اور دیگر چیلنجز کو بھر پور طریقے سے قبول کیا اور ان سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے موثر اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور چائنہ اور مشرق وسطی ریاستوں سمیت دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں سے اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہد ے ہو چکے ہیں۔ بیرسٹرعثمان ابراہیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور عام انتخابات میں عوام کے پاس سرخرو ہو کر جائیں گے۔