مرکز سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، سراج الحق

اتوار 9 مارچ 2014 18:54

مرکز سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، سراج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے صوبے میں پسماندگی اور غربت کی بڑی وجہ مرکز کے متعصبانہ رویے اور پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے پشاور کے نجی اسکول میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی قرار دادوں کے باوجود ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے صوبے کو واجب الادا رقم دے۔ اگر حق مل گیا تو ایک سال کے اندر خیبر پختونخوا میں صنعتی انقلاب برپا کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :