وزیر اعظم تھر عوام کی امداد کیلئے کل تھرپارکر جائیں گے،پرویز رشید

اتوار 9 مارچ 2014 18:46

وزیر اعظم تھر عوام کی امداد کیلئے کل تھرپارکر جائیں گے،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کل کی اپنی ساری مصروفیات ملتوی کردیں، تھر عوام کی امداد کیلئے کل تھرپارکر جائیں گے،پرویز رشید نے کہا کہ تھر کے عوام انسانی المیے کا شکار ہیں،متاثرین کی امداد کیلئے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے،متاثرین کی مدد کیلئے ہیلی کا پٹرز فراہم کیے گئے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کل کی اپنی تمام مصروفیات ملتوی کردی ہیں،وزیراعظم کل تھر جائیں گے اور طویل عرصے کے لیے تھر عوام کی مشکلات کا حل نکالیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ تھر میں متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت پوری طرح متحرک ہے ،وزیراعظم نے کل کی مصروفیات ترک کرکے مٹھی جانے کافیصلہ کرلیا ہے ،تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے ۔