طالبان سے کئے جانے والے نئے مطالبے میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے، سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر ،، ملکی آئین کو تسلیم کرنے والے گروپ سے مذاکرات کرتے ہوئے جنگ بندی کے اعلانات پر سختی سے عمل کیا جائے، پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 17:49

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) طالبان سے کئے جانے والے نئے مطالبے میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے ، ملکی آئین کو تسلیم کرنے والے گروپ سے مذاکرات کرتے ہوئے جنگ بندی کے اعلانات پر سختی سے عمل کیا جائے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پر فیصلے کئے جائیں یہ بات سابق وفاقی وزیر و ایم این اے سید نوید قمر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ، ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ حکومت طالبان سے ہونے والے نئے معائدے میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیں ، مذاکراتی عمل کے دوران جنگ بندی کے اعلانات پر سختی سے عمل کیا جائے اور دہشت گردی کی مستقل روک تھام کیلئے مصبت فیصلوں کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت تھر میں پیدا ہونے والی قحط کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اور قحط زدہ علاقوں میں مقیم افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ٹنڈومحمدخان میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ چند روز میں حل کیا جائیگا ، ملازمین ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کام جلد از جلد شروع کردیں ، وفاقی وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان کیلئے 10لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلا ن کیا تقریب سے ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھر کے متاثرین کی امداد کیلئے صوبائی حکومت کام کرہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امداد ی سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے ، ٹنڈومحمدخان میں مختلف اسکیموں پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا اور میونسپل ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی ضلع ٹنڈومحمدخان میں تعلیم و صحت کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور جلد ضلع کے بند اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی اور سول اسپتال ٹنڈومحمد خان میں ڈاکٹرز و عملے کی کمی کو دور کرتے ہوئے ان محکموں کے مسائل حل کئے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں معیسر آسکیں ، تقریب سے صوبائی سیکریٹری علی احمد لونڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب گذشتہ 50سالوں سے کام کررہا ہے اور ٹنڈومحمدخان کے صحافی مسائل کی بہتر انداز میں نشاندہی کرتے ہوئے اپنے صحافی فرائض ایمانداری سے سر انجام دے رہے ہیں تقریب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر غلام نبی کیریو ، یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالکریم شیخ ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد صبحپوٹو ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری مظفر رند ، راؤ غلام حسین ، اعظم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب ٹنڈومحمدخان متعدد مسائل سے دو چار ہیں ، گذشتہ دو سالوں سے پریس کلب کو وفاقی ، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی گرانٹ نہیں دی گئی منتخب نمائندوں کو پریس کلب کے مسائل پر فوری توجہ دینی ہوگی ، پریس کلب ملک کے دیگر پریس کلبوں کے مقابلے بہتر انداز میں کام کررہا ہے ، ٹنڈومحمدخان کی صحافی برادری ضلع کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے بالا حکام تک ضلع کی عوام کی آواز پہنچا رہے ہیں تقریب میں ایم پی اے عبدالکریم سومر و، ایم پی اے محمد نواز چانڈیو ، سابق ایم پی اے و پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو ، تاجران فیڈریشن کے صدر حاجی اسماعیل میمن ، تاجران فیڈریشن کے صدر حاجی شبیر میمن ، پ ٹ الف کے صدر شفیع محمد سٹھیو ، سٹیزن فور کے نائب صدر اسلم علوانی ، خلیل میمن ، شمس الدین شیخ ، تنویر خان ، سلیم گدی پٹھان ، عبداللہ پنھور ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالکریم بڑدی ، ڈاکٹر امیر علی چنا ، ڈاکٹر ضمیر الدین قریشی ، ڈاکٹر عزیز تالپر ، ڈاکٹر رؤف راجپوت ، ڈاکٹر شکیل قریشی ، ڈاکٹر جی ایم گل ، متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر انچارج امان اللہ تیغانی ، شہری اتحاد کے صدر نور حسن کھوکھر ، جئے سندھ تحریک کے صدر عبدالخالق خاصخیلی ، مجلس وحدت المسلمین کے صدر محب علی بھٹو ، این جی اوز نیٹ ورک کے رہنماء علی نواز لنڈ ، اسحاق سولنگی کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔