تھرمیں ہلاکتیں سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث ہوئیں، مشاہد حسین ،تھر کی صورتحال پر مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کیلئے آئے ہیں ،کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا ہے تھر میں بچوں کی اموات کا سانحہ قدرتی نہیں بلکہ حکومتی نا اہلی کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ وہ تھر کی صورتحال پر مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کیلئے آئے ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ سندھ کے مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، اس میں سندھ کے مسائل پر بات کریں گے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ گندم کے ڈھیر موجود تھے مگر رابطوں کا مسئلہ تھا۔ مشاہد حسین نے کہاکہ تھر کے مسئلے پر آواز اٹھانے پر میڈیا کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :