پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کیلئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ صوبائی وزیر خزانہ،صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوبجٹ کا 10.9فیصد ہے ‘مجتبیٰ شجا ع الرحمن
اتوار 9 مارچ 2014 16:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)صوبائی وزیروزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن ، خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے اورحکومتی پروگرامز کا مقصد ملینئم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنا ہے تا کہ خواتین کی صحت بہتر بنا کر انہیں قومی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع مہیا کئے جا سکیں،صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوپنجاب کے بجٹ کا 10.9فیصد ہے اورکم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر 7ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
فیملی فزیشنز، لیڈی ہیلتھ ورکرزاور خواتین کے وفود سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ صوبہ میں بچوں کے نئے تین ہسپتال قائم کرنے کے لئے12ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھی گئی ہے جس کے لئے 30 کروڑ روپے ، ہیپاٹائٹس اور تپ دق جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی طور پر 2 ارب 10کروڑ کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ خواتین کی اقتصادی و سماجی بہتری کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں خصوصا دیہی خواتین کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ طالبات کو وظائف کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے، گرلز سکولوں میں بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کے لئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز اور صوبہ کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں طالبات کے وظائف کی رقم دگنا کر دی گئی ہے -مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.