قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا ،پیمرا اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ضابطہ اخلاق پر غور کیا جائے گا

اتوار 9 مارچ 2014 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل)پیر کو ہوگا جس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ضابطہ اخلاق پر غور کیا جائیگا ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس کنوینر عارفہ خالد پرویز کی صدارت میں 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی روم نمبر 7 میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پیمرا اور پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ضابطہ اخلاق پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پیمرا آرڈیننس 2002ء کی یکشن 20 پر عمل درآمد کیلئے پیمرا کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی غور ہو گا۔