پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا ، صدار ت روحیل اصغر کرینگے ،کمیٹی میں میاں عبدالمنان، عمران ظفر لغاری، ڈاکٹر عارف علوی، خواجہ سہیل منصور، شاہدہ اختر علی اور سید کاظم علی شاہ شامل

اتوار 9 مارچ 2014 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ذرائع کے مطابق اجلاس 7 رکنی کمیٹی کے کنوینر شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں 11 بجے ہو گا جس میں شرکت کے انتظامات کیلئے اے ایس پی پارلیمنٹ لاجز زاہدہ بخاری، سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کے انچارج آفیسر اور ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کو طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

7 رکنی کمیٹی آزاد رکن جمشید احمد دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اراکین کے ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ہے۔ کمیٹی میں شیخ روحیل اصغر، میاں عبدالمنان، عمران ظفر لغاری، ڈاکٹر عارف علوی، خواجہ سہیل منصور، شاہدہ اختر علی اور سید کاظم علی شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :