وفاقی حکومت کا تھر کے متاثرین قحط کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کو مکمل تعاون حاصل ہو گا ،وزیر اعظم نواز شریف کی یقین دہانی ،سندھ کے قحط سے متاثرہ علاقے تھر میں افواج پاکستان بھی متاثرین کو خوراک اور امدادی اشیاء پہنچا رہی ہیں ،بیان ، متاثرین کو متاثرہ علاقے سے شفٹ کرنے کیلئے وزیراعظم نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر بھی سندھ حکومت کو فراہم کردیا

اتوار 9 مارچ 2014 16:33

وفاقی حکومت کا تھر کے متاثرین قحط کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کو مکمل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا تھر کے متاثرین قحط کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کو مکمل تعاون حاصل ہو گا۔ایک بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سندھ کے قحط سے متاثرہ علاقے تھر میں افواج پاکستان بھی متاثرین کو خوراک اور امدادی اشیاء پہنچا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر امدادی ادارے حکومت کو تھر کے حالات کے بارے میں باخبر رکھ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ وزیراعظم آفس سند ھ کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور انہیں ہر قسم کی مدد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ متاثرین کو متاثرہ علاقے سے شفٹ کرنے کیلئے وزیراعظم نے ایک ایم آئی 17ہیلی کاپٹر بھی سندھ حکومت کو فراہم کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔