عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ( کل) پاکستان آئینگے

اتوار 9 مارچ 2014 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر جنرل یوکیہ امانوحکومت پاکستان کی دعوت پر 10سے12مارچ تک پاکستان کاسرکاری دور ہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ اپنے دورہ کے دوران صدرمملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم محمد نوازشریف اور دوسری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چےئرمین انصر پرویز سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے ۔چشمہ نیوکلےئرپاور پلانٹ ون اور چشمہ نیوکلےئر پاور پلانٹ کامعائنہ کریں گے۔آئی اے ای اے 1956میں معرض وجود میںآ ئی پاکستان ایٹمی انرجی کمیشن آئی اے ای اے کے بانی ارکان میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :