اسلام آباد ، بنی گالہ میں نامعلوم افراد اے یوگا سینٹر کو آگ لگادی ، سامان جل کر راکھ ہوگیا ،کاروباری لین دین یا زمین کے تنازعے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے ،ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس کرلیا ہے ، پولیس

اتوار 9 مارچ 2014 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں نامعلوم افراد نے یوگا سینٹر کو آگ لگادی جس سے اندرموجود سامان جل کرراکھ ہوگیا۔پولیس کے مطابق آٹھ کے قریب حملہ آوروں نے یوگا سینٹرکے ملازمین کوباہرنکالا اور اندر گھس کرپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

(جاری ہے)

آگ کے شعلے بھڑکنے سے علاقے میں دھواں پھیل گیا۔علاقے کے لوگوں نے اکٹھے ہوکراپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا ئی۔آگ لگانے والے شرپسند فرارہونے میں کامیاب ہوگئے یوگاسینٹرکوجلانے کی وجہ اب تک نہیں بتائی گئی پولیس کا کہنا ہے کاروباری لین دین یا زمین کے تنازعے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔ملزمان کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا