ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بچی جاں بحق  دو افراد زخمی ،نامعلوم افراد نے کوئٹہ - جیکب آباد قومی شاہراہ پر مچھ کے قریب پل کو اڑا دیا گیا  صوبہ پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ، کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب تباہ ہونے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع

اتوار 9 مارچ 2014 14:11

کوئٹہ/کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوہ بالائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات سالہ بچی صائمہ جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاجن میں ایک ہی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ادھر اتوار کو ہی نامعلوم افراد نے کوئٹہ - جیکب آباد قومی شاہراہ پر مچھ کے قریب پل کو اڑا دیا گیا، جس کی وجہ سے صوبے کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے متبادل راستہ بنانے کیلئے کام شروع کردیاذرائع کے مطابق گزشتہ رات کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب تباہ ہونے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سوئی سے کراچی جانے والی اٹھارہ انچ قطر پائپ لائن کو تنگوانی میں گوٹھ مکھی کے مقام پر تباہ کردیا گیا تھاجس کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پائپ لائن تباہ کرنے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کی تھی ۔