وزیر اعظم کی رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر براک اوباماسے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ملاقات متوقع،افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء سمیت دوطر فہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

اتوار 9 مارچ 2014 14:10

وزیر اعظم کی رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر براک اوباماسے ہالینڈ کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر براک اوباماسے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ملاقات متوقع ہے جس میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء سمیت دوطر فہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال کیا جائیگا میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما58 عالمی رہنماؤں سمیت 24 اور 25 مارچ کو ہیگ میں ہونے والی ”عالمی جوہری سلامتی“ کے موضوع پر تیسری کانفرنس میں شرکت کریں گے ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم محمد نوازشریف کرینگے اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے-

متعلقہ عنوان :