قومی جونیئر والی بال چمپئن شپ 7 اپریل سے کھیلی جائے گی،جونیئر والی بال چمپئن شپ سے سامنے آنیوالے نئے کھلاڑیوں کو جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائیگا، میجر (ر) محمد افضل

اتوار 9 مارچ 2014 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر والی بال چمپئن شپ 7 اپریل سے پشاور میں کھیلی جائیگی اور میزبانی کے فرائض خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن انجام دیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے نائب صدر میجر (ر) محمد افضل کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان والی بال فیڈریشن سے منسلک ٹیمیں حصہ لیں گی اور یکم جنوری 1995 ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی چمپئن شپ میں حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ قومی جونیئر والی بال چمپئن شپ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے جن کو قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور اس چمپئن شپ سے ملک میں والی بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر ظفر عباس لک نے چمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دیدی ہے ۔