61 ویں قومی سائیکلنگ چمپئن شپ 28 مارچ سے شروع ہو گی،دوسرے صوبو ں سے شرکت کرنیوالی ٹیموں کو رہائش اور اندرونی نقل وحمل کیلئے سہولیات فراہم کی جائینگی،فیڈریشن

اتوار 9 مارچ 2014 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 61 ویں قومی سائیکلنگ چمپئن شپ 28 سے 31 مارچ تک کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پی سی ایف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چار روز تک جاری رہنے والی چمپئن شپ میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی،چمپئن شپ میں ٹریک ایونٹس سائیکلنگ ویلڈروم لاہور میں جبکہ روڈ ایونٹس قصور میں منعقد ہونگے۔ چمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھرپور تیاری کیساتھ شرکت کریں۔ فیڈریشن نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے شرکت کرنیوالی ٹیموں کو رہائش اور اندرونی نقل وحمل کیلئے سہولیات فراہم کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :