پاکستانی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی،چیمپئن شپ 19 سے 23 مئی تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی

اتوار 9 مارچ 2014 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستانی ٹیم 23 ویں ایشین ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ 19 سے 23 مئی تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان باؤلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحمان کے مطابق انٹرنیشل ایونٹ میں ہماری چھ رکنی ٹیم حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹین پین باؤلنگ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 23 ویں ایشین ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور امید ہے ٹیم اچھے نتائج دے گی۔

متعلقہ عنوان :