فلم کی پذیرائی پر بہت خوش ہوں‘ اداکارہ کنگنا رناوٹ، اداکارہ کنگنا کی فلم نے گلاب گینگ اور ٹوٹل سیاپا کو پیچھے چھوڑ کر اچھا بزنس کیا

اتوار 9 مارچ 2014 13:32

فلم کی پذیرائی پر بہت خوش ہوں‘ اداکارہ کنگنا رناوٹ، اداکارہ کنگنا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنی نئی فلم کوئین کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہو گئی۔ ممبئی میں تقریب کے دوران اداکارہ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا کی فلم نے گلاب گینگ اور ٹوٹل سیاپا کو پیچھے چھوڑ کر اچھا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کوئین کی کہانی ایک شرمیلی لڑکی رانی کی ہے جو شادی کے بعد اکیلی پیرس اور ایمسٹر ڈیم کا سفر کرتی ہے۔ رانی خود کو اس نئے ماحول میں ڈھالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ممبئی میں ایک تقریب میں شریک کنگنا کا کہنا تھا فلم کی پذیرائی پر وہ بہت خوش ہیں۔ بالی وڈ شخصیات نے بھی سماجی رابطے کی سائٹس پر فلم کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :