فلم ”بھوت ناتھ ریٹرنز“کے پہلے گانے کی وڈیوبھی جاری ،فلم بھوت ناتھ ریٹرنز بی آر فلمز کے تحت رواں سال11اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 9 مارچ 2014 13:31

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) 2008ء میں بننے والی بالی ووڈکی بلاک بسٹر فلم”بھوت ناتھ“کے سیکوئل ”بھوت ناتھ ریٹرنز“ کاٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے کی وڈیوبھی جاری کردی گئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ ”پارٹی تو بنتی ہے“کے بولوں پر مبنی اس گانے کو میکا سنگھ اور میٹ برادرز اور انجان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں امیتابھ بچن غریب بستی کے لوگوں کے ساتھ ملکر کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف آواز بلند کرتے نظر آہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکارنتیش تیواری کی اس فلم میں ایک بار پھر امیتابھ بچن بھوت کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ انکے ساتھ ساتھ اوشا جادھو،بومن ایرانی اور انوراگ کشپ اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں جبکہ شاہ رخ اور رنبیر بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔بھوشن کمار اور روی چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی بھوت ناتھ کے گرد گھوم رہی ہے جو کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف الیکشن میں کھڑا ہورہا ہے۔ہاررکامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم بھوت ناتھ ریٹرنز بی آر فلمز کے تحت رواں سال11اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :