ہالی ووڈ فلم” ڈیلیور اس فرام ایول“ کا ٹریلر جاری،خوف اور دہشت سے بھرپوریہ فلم 2جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 9 مارچ 2014 13:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور جرائم کی عکاسی کرتی ہالی ووڈ فلم” ڈیلیور اس فرام ایول“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار اسکاٹ ڈیرکسن کی اس فلم میں ایرک بانا اور اولیویا من مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں ایجگر رامیریز،جول میک ہیل،ڈورین میسک اور ویلنٹینا رینڈن شامل ہیں۔جیری برکھ مر کی پروڈکشن میں بننے والی بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جس کے مذہبی عقائد کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جاتا ہے۔خوف اور دہشت سے بھرپوریہ فلم 2جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :