عدلیہ سستا اور فوری انصاف یقینی بنائے :چیف جسٹس
ہفتہ 8 مارچ 2014 23:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ذمے داری اور ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں انصاف کے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ وہ گذشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ترجیح ہے لہذا تمام سطح کی عدالتوں میں بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کہ اٹھارہ سے انیس اپریل تک عالمی عدالتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کی جانب سے زیر التوا مقدمات نمٹانا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے، اس کے علاوہ آئین کے تحت عدلیہ کی یہ بھی ذمہ داری ہے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، اس سلسلے میں حکومت سے کہا تھا کہ عدالتوں میں ججزکی تعداد بڑھائیں تاکہ فیصلے جلد کئے جاسکیں اور فیصلے کرنے میں آسانی بھی ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.