بچے بھوکے مر رہے ہیں سندھ حکومت کو ناچ گانوں سے فرصت نہیں: عمران خان
ہفتہ 8 مارچ 2014 22:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے تھرپارکر میں جنم لینے والے بدترین المیے کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ثقافتی میلوں میں مگن ہے تو دوسری طرف ہزاروں شہری غزائی قلت کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھرپارکر میں قحط زدہ شہریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر میں معصوم بچے بھوکے مر رہے ہیں تو دوسری طرف سندھ حکومت کو ناچ گانوں سے فرصت نہیں ہے۔
عمراں خان نے کہا کہ تمام وسائل کے باوجود صوبائی حکومت کا تھرپارکر کے عوام کو بھوک اور قحط کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔ چیرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ حکومت قحط زدہ عوام کو ادویات اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ دھشتگردی کا نشانہ بنتے ہیں تو سندھ کے دیہی علاقوں میں بھوک اور افلاس لوگوں کی جانیں لے رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.