تھر کے متاثرین میں حکومتی امدادی گندم تقسیم نہ ہوسکی

ہفتہ 8 مارچ 2014 19:50

تھر کے متاثرین میں حکومتی امدادی گندم تقسیم نہ ہوسکی

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) صحرائے تھر میں قحط سالی کے متاثرین میں حکومتی امدادی گندم تاحال تقسیم نہیں ہو سکی۔ محکمہ خوارک کے گوداموں پر تالے ڈال دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھر میں اسی فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہے، بلند و بالا ریتیلے ٹیلوں میں پانی کا حصول ایک کاردشوار ہے اور اگر ابر رحمت نہ برسے تو خشک سالی سے انسانی اور حیوانی زندگی دشوار ہوجاتی ہے، ان حالات میں بھوک اور بیماریوں سے سسکتے عوام کیلئے امداد کے حکومتی دعوے معمول بن جاتے ہیں۔

دوسری جانب کمشنر میرپورخاص غلام مصطفےٰ پھل کا کہنا ہے کہ ہم نے امدادی گندم کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ اسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تشویشناک حالت کے بچوں کو مفت بڑے شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ گندم کے ذخائر ہونے کے دعوے تو کئے جارہے ہیں مگر سرکاری گوداموں پر تالے پڑے ہیں جس سے متاثرین کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔ متاثرین میں امدادی گندم کی فوری تقسیم انتہائی ضروری ہے مگر امدادی گندم کی منصفانہ تقسیم اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :