ایشیاء کپ کا فائنل، صوابی میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند رہی

ہفتہ 8 مارچ 2014 19:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) ایشیاء کرکٹ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر ضلع صوابی میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند رہی۔ شائقین کرکٹ اور عوام کے شدید احتجاج کیا۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں واپڈا نے پونے پانچ بجے شام بجلی کی سپلائی بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں شیڈول کے مطابق ہر ایک گھنٹے بعد بجلی رہتی ہے ۔ جب روٹین کے مطابق دوپہر ایک بجے بجلی کی سپلائی شیڈول کے مطابق بند کر دی گئی تو شیڈول کے مطابق دو بجے سپلائی بحال نہ ہو سکی جب کہ یہ سپلائی شام پونے پانچ بجے بحال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران وقفے وقفے سے صوابی گرڈ اسٹیشن اور آخر میں جب مردان گرڈ اسٹیشن سے رابطہ قائم ہو سکا۔ تو وہاں سے جواب ملا کہ بجلی کی سپلائی اسلام آباد مین گرڈ اسٹیشن سے بند ہے۔اور بجلی کی بندش کی وجہ تر بیلہ ڈیم کے ٹر بائن کی خرابی بتائی۔تاہم واپڈا مردان نے غلط بیان سے کام لیا اور نجی چینلز پر بجلی کی بندش اورعوام کے احتجاج سے متعلق خبر آنے پر فوری طور پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ضلع صوابی کے عوام نے اس سلسلے میں وزیر اعظم ، وفاقی وزیر پانی وبجلی اور چیر مین واپڈا سے تحقیقات کر نے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :