صحت کا انصاف، کل چھٹے مرحلے میں ساڑھے سات لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کی جائیگی،پشاور کی 95یونین کونسلز میں ویکسی نیشن کے علاوہ چار یو سیز میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائینگے،مہم کے دوران ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگہی مہم بھی چلائی جائیگی،پمفلٹس تقسیم ہونگے،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی،ساڑھے چھ ہزار اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات ہو نگے

ہفتہ 8 مارچ 2014 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) صحت کا انصاف مہم کے چھٹے مرحلے میں کل (اتوار کو)پشاور کی95یونین کونسلز میں ساڑھے سات لاکھ بچوں کو پولیو سمیت نو بیماریوں سے بچاء کی ویکسین دی جائیگی جبکہ چار یونین کونسلز میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صحت کا انصاف مہم کے فوکل پرسن یونس ظہیر مہمند کے مطابق کل پشاور کی 95یوسیز میں ساڑھے سات لاکھ بچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جائیگی جبکہ چار یو سیزمیں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مہم کے چھٹے مرحلے کے دوران ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگہی مہم بھی ہو گی جس میں وائرس سے بچاؤ کے طریقہ کار پر مبنی پمفلٹس وغیرہ تقسیم کئے جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ صحت کا انصاف مہم کے دوران شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی جبکہ سیکورٹی کے لئے ساڑھے چھ ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :