Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ 22مارچ تک محفوظ

ہفتہ 8 مارچ 2014 18:33

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ 22مارچ تک محفوظ کر لیا گیا ۔ عمران خان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ قومی وطن پارٹی کے رہنما اورخیبر پختونخوا کے معزول وزیر صنعت بخت بیدار کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ۔ عمران خان کے وکیل قاضی انور اور عامر ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بخت بیدار کو عہدے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہٹایا ہے۔

(جاری ہے)

اس برطرفی میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں۔ وزیراعلی یہ استحقاق رکھتے ہیں کہ کسی بھی وزیر کو عہدے سے ہٹادیں یا وزارت تبدیل کردیں ۔ بخت بیدار خان کی طرف سے بابر یوسفزئی اور کفایت اللہ نے عدالت میں دلائل دئیے کہ ان کے موکل کی برطرفی عمران خان کی ہدایت پر کی گئی جبکہ عمران خان نے سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پربخت بیدار کے حوالے سے پیغام بھی دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔کیس کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ 22مارچ کو کیا جائیگا-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات