پشاور، پولیس اوربم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب تین دھماکے اور فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 8 مارچ 2014 18:22

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔

(جاری ہے)

2014ء)پشاورکے نواحی علاقے سربند میں پولیس اوربم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب تین دھماکے اور فائرنگ ،جانی نقصان نہیں ہوا.ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان کےمطابق ہفتے کی صبح سربند میں اچینی کراس چیک پوسٹ کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم کادھماکہ ہوا جس میں جانی نقصان نہیں ہواپولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں کرسرچ آپریشن شروع کردیا اور مزیدبارودی سرنگوں کے خدشے کے پیش نظربم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کوبھی طلب کرلیا۔

۔۔۔۔سرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب مزید دودھماکے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ دھماکے بھی سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔۔۔۔۔دھماکوں سے بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں پرعلاقہ غیرکی جانب سے دہشتگردوں نے فائرنگ بھی کی جوابی کارروائی پر شدت پسندفرارہوگئے

متعلقہ عنوان :