باجوڑ ایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

ہفتہ 8 مارچ 2014 17:55

باجوڑ ایجنسی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) باجوڑ ایجنسی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھاری مقدار اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج صبح سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کے علاقہ بندگئی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ جس میں 107ایم ایم کے چار راکٹ،28بم، 58راکٹ فیوز، دو ہینڈ گرینیڈ ، 9خود ساختہ بم شامل ہیں جبکہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا یہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد دہشتگردی کی بڑی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :