بینظر بھٹو قتل کیس، وکیل استغاثہ نے سیکیورٹی کے بغیر مقدمے کی پیروی سے انکار کردیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:58

بینظر بھٹو قتل کیس، وکیل استغاثہ نے سیکیورٹی کے بغیر مقدمے کی پیروی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں وکیل استغاثہ نے مناسب سیکیورٹی نہ ملنے پر کیس کی پیروی سے انکار کردیا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی تاہم مسلسل دوسری سماعت میں بھی وکیل استغاثہ اور گواہان پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل استغاثہ چویدری اظہر کی جانب سے عدالت میں ایک درخواست دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ان کے ایک ساتھی وکیل جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عدالتی حکم کے باوجود انہیں سیکیورٹی نہیں دی جا رہی، سیکیورٹی نہ ملی تو وہ مقدمے کی پیروی نہیں کریں گے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 مئی کو اس کیس کے وکیل استغاثہ چوہدری ذوالفقار علی کو اس وقت نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا جب وہ اسلام آباد میں اپنے گھر سے انسداد دہشتگردی کی عدالت جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :