وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرمیرپورخاص اور ڈی سی تھر پارکر کو معطل کردیا
ہفتہ 8 مارچ 2014 15:56
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں قحط سالی سے سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بالآخر کمشنر میرپور خاص اور ڈپٹی کمشنر تھر پارکر کو معطل کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر پارکر میں خوراک اور ادوایات کے بحران کے باعث بچوں کی ہلاکتوں پر غلفت برتنے پر کمشنر میر پور خاص غلام مصطفیٰ اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مخدوم عقیل الزماں کو معطل کرکے ساجد جمال ابڑو کو کمشنر میرپورخاص اور آصف اکرام کو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر تعینات کردیا۔
سندھ حکومت نے ایس پی تھرپارکر عابد قائم خانی کو بھی ہٹا کر ان کی جگہ منیر شیخ کو تعینات کردیا ہے۔میڈیا پر خبر نشرہونے اورسابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو واقعے پر ازخود نوٹس لینے کے حوالے سے خط لکھنے کے بعد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تھر میں قحط سالی سے ہونے والی ہلاکتوں کا ازخود نوٹس لے لیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی تھر میں قحط سالی سے معصوم انسانی جانوں نے نقصان پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نینشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اورحکومت سندھ کو متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کی۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے سندھ حکومت اور متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث تھر میں شدید غذائی بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث معصوم بچوں سمیت 118 افراد جاں بحق ہوچکےہیں جب کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام ہلاکتیں قحط سالی کی وجہ سے نہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے بھی ہوئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.