حکومت پنجاب کی امداد ٹھکرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، شرجیل میمن

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:56

حکومت پنجاب کی امداد ٹھکرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی تھرکے لیے بھیجی گئی امداد ٹھکرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔شرجیل میمن کاکہناتھاکہ حکومت پنجاب نے تھرکے متاثرین کے لیے نہ ہی کوئی امداد کی پیش کش کی اور نہ سندھ حکومت نے اسے ٹھکرایا۔

(جاری ہے)

جب پیش کش کی ہی نہیں گئی تو امداد لینے یا ٹکرانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی حکومت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے امداد کی پیش کش کی ہے۔تھرکی قحط سالی سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے۔تمام ادارے اور ارکان اسمبلی اس قدرتی آفت کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تھر میں موجود ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں پورے سندھ کے عوام اپنے تھر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں،جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔