گیری کرسٹن نے گریم سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا عظیم کپتان قراردیدیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:13

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز اور کوچ گیری کرسٹن نے گریم سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا عظیم کپتان قرار دیدیا ایک انٹرویو میں کرسٹن نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی بھی کھلاڑی اتنے طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت نہیں کر سکتا، سمتھ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے ثابت کیا اور آج بھی ٹیسٹ رینکنگ میں ہماری ٹیم پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت میں جنوبی افریقن ٹیم نے جتنی فتوحات سمیٹیں وہ قابل ستائش ہیں اور میں دلائل کے ساتھ اس بات کو ثابت کر سکتا ہوں کہ وہ دنیا کے عظیم ٹیسٹ کپتان تھے۔

متعلقہ عنوان :