بنگلہ دیش اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:09

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) بنگلہ دیش اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 11 مارچ کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔