کراچی، رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن،کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

ہفتہ 8 مارچ 2014 13:33

کراچی، رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن،کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 11 ملزمان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور گینگ وار ملزم سمیت 11 ملزمان کر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی بستی گلشن مزدور میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں خواتین سمیت رینجرز کے چار سو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ آپریشن جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔رینجرز نے علاقے محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی۔تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں اور گینگ وار ملزمان سمیت 11 گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے کلاشنکوف اور رپیٹر سمیت 13 مختلف ہتھیار برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :