Live Updates

عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ 22 مارچ تک محفوظ

ہفتہ 8 مارچ 2014 13:21

عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ 22 مارچ تک محفوظ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ 22 مارچ تک محفوظ کر لیا گیا ۔ عمران خان کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ قومی وطن پارٹی کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے معزول وزیر صنعت بخت بیدار کی جانب سے دائر کیا گیا تھا ۔ عمران خان کے وکیل قاضی انور اور عامر ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بخت بیدار کو عہدے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہٹایا ہے ۔

(جاری ہے)

اس برطرفی میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں۔ وزیراعلیٰ یہ استحقاق رکھتے ہیں کہ کسی بھی وزیر کو عہدے سے ہٹادیں یا وزارت تبدیل کر دیں۔ بخت بیدار خان کی طرف سے بابر یوسفزئی اور کفایت اللہ نے عدالت میں دلائل دئیے کہ ان کے موکل کی برطرفی عمران خان کی ہدایت پر کی گئی جبکہ عمران خان نے سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پر بخت بیدار کے حوالے سے پیغام بھی دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیبر خان نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ کیس کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ 22 مارچ کو کیا جائیگا-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :