اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،مسافر گرفتار

ہفتہ 8 مارچ 2014 12:07

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،مسافر گرفتار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر یونان جانے والے مسافر کے سامان سے 6 کلو900 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر یونان جانے والامسافر پرواز ای وائے 232 سے یونان جا رہا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم کے سامان سے 6 کلو900 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اصغر علی نامی ملزم گجرات کا رہائشی ہے۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :