ٹاپ سیڈ عقیل خان اورجلیل خان نے چوہدری رحمت علی میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 7 مارچ 2014 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) ٹاپ سیڈ عقیل خان اورجلیل خان نے چوہدری رحمت علی میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، فائنل میچ( کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ جمعہ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینزسنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں عقیل خان نے محمد عابد کو 6-1اور 6-3سے ہر ا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں جلیل خان نے احمد چوہدری کو 7-6(5) 4-6 6-4 سے شکست دے کر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب محمد مدثر اور نوفل کلیم بوائز انڈر 18سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ پہلے سیمی فائنل میں محمد مدثر نے محمد مزمل کو 6-0 6-2جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نوفل کلیم نے حسنین منظور کو 6-2 6-1 کو شکست دی۔ مینز ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں میں عقیل خان اور جلیل خان کی جوڑی نے احمد چوہدری اور ثناء اللہ خان کو 6-3 6-3 سے ہرایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں یاسر خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6-2 6-0سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :