طالبان سے مذاکرات پر پارلیمنٹ کااِن کیمرا اجلاس بلایا جائے:رضاربانی

جمعہ 7 مارچ 2014 22:04

اسلام آباد…سینیٹر رضا ربانی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلا کر طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان گارڈ کی گولی سے جاں بحق ہوئے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو غلط ثابت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیّر بخاری کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹر رضاربانی نے نکتہٴ اعتراض پر کہا کہ وزیر داخلہ طالبان کا دفاع کرتے ہیں، عوام کو تشویش ہے کہ اگر وہ مذاکرات میں ہوئے تو طالبان کا ہی دفاع کریں گے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کشمیری طلبہ کو کالج سے نکالنا قابل مذمت ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بھارت نے ناروا سلوک برتا۔

وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2008ء سے اب تک فرقہ وارانہ حملوں میں 1710افراد ہلاک ہوئے۔ خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایوان نے قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ خواتین کے خلاف امتیازی قوانین ختم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :