بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا، نیوی افسرہلاک، 4 زخمی

جمعہ 7 مارچ 2014 19:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) بھارتی بحریہ کے جہازمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نیوی افسرہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بھارتی نیوی کے جہازآئی این ایس کولکتا میں آگ بجھانے کا سسٹم چیک کرتے وقت ہوا۔آئی این ایس کولکتا بھارت کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جس کو سمندرمیں اتارا جانا تھا۔ اس سے قبل آبدوز میں مختلف حادثات کے باعث بھارتی بحریہ کے سربراہ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :