تھر کے امدادی کاموں کیلئے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ

جمعہ 7 مارچ 2014 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) تھر کے امدادی کاموں کے لیے ہفتے اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کا کہنا ہے کہ صوبائی سیکریٹریٹ کے دفاتر میں ہفتہ8 اور اتوار 9مارچ کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر تمام وزرا اور سیکریٹری دفاتر میں موجود رہیں گے۔ چیف سیکریٹری نے مزید بتایا کہ تمام وزراء اور سیکریٹری تھر ریلیف سے متعلق کام کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :