الیکشن کمیشن نے ہری پور سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عمر ایوب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 7 مارچ 2014 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

2013کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان نے این اے 19 ہری پور سے کامیابی حاصل کی جسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا۔ الیکشن ٹربیونل کے حکم پر این اے 19 کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی گئی جس میں عمر ایوب نے کامیابی حاصل کی جس پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :