چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کرلیا

جمعہ 7 مارچ 2014 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس (کل) ہفتہ کو طلب کرلیاقومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہو گا جس میں چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز صاحبان کے علاوہ فیڈرل شریعت کورٹس کے چیف جسٹس بھی شرکت کریں گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی عدالتی پالیسی کے تحت نمٹائے گئے مقدمات سے متعلق از سرنوجائزہ لیا جائیگا جبکہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور لائے جائیں گے۔