آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں فوج کی نمائندگی پر غور

جمعہ 7 مارچ 2014 19:21

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی ..

راوالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی جس میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں فوج کی نمائندگی پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف کے افسران نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی داخلی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی میں فوج کی نمائندگی پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کی موجودہ کمیٹی کو تحلیل کرکے ایک نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت، خیبر پختونخوا اور فوج کا بھی ایک نمائندہ شامل ہوگا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار فوکل پرسن اور وزیر اعظم کمیٹی کی نگرانی کریں گے۔