تھر میں قحط زدہ لوگوں کی مدد کے لئے صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی،الطاف حسین ،حکومت میں ہوں یا نہ ہوں، زمینی حادثات اور قدرتی آفات میں لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے،قائد ایم کیو ایم

جمعہ 7 مارچ 2014 18:46

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھر کے قحط زدگان کی مدد کرنی چاہیئے لیکن قحط زدہ لوگوں کی مدد کے لئے صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھر کے قحط زدگان کی مدد کرنی چاہیئے لیکن صوبائی حکومت کے اقدامات کہیئں نظر نہیں آ رہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کا بنیادی مقصد ہی خلق خدا کی خدمت ہے، حکومت میں ہوں یا نہ ہوں، زمینی حادثات اور قدرتی آفات میں لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے، ایم کیو ایم اور خدمت خلق فانڈیشن کی ٹیمیں غذائی اجناس کے ساتھ تھر روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تھر میں تھر میں قحط سالی اور صوبائی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 32 بچے اور سیکڑوں جانور مر چکے ہیں۔