حکومت کا بھارتی سوتی دھاگے کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے پر غور

جمعہ 7 مارچ 2014 17:15

حکومت کا بھارتی سوتی دھاگے کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے پر غور

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) درآمدی سوتی دھاگے کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے بھارت سے درآمد شدہ سوتی دھاگے پر پانچ فیصد درآمدی ڈیوٹی لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت سے بڑے پیمانے پر اجناس کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے اورمختلف اسٹیک ہولڈرزکی جانب سے تحفظات پرحکو مت بھارت سے درآمد سوتی دھاگے پر پانچ فیصد کسٹم ڈیو ٹی عائد کر نے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے اس سلسلے میں وزارت ٹیکسٹائل ایس آر او پندرہ دوہزار دس جو کہ بھارت سے درآمدی سوتی دھاگے پرصفر سے پانچ فیصد تک کسٹم ڈیوٹی کے حوالے سے تھا اسے بحال کرے گی.

ٹیکسٹائل صنعت سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ بھارت نے ٹیکسٹائل اشیا سبسڈیزمیں اضافہ کیا ہے خصوصی طور پر سوتی دھاگے پرتاکہ نو ملین اضافی گانٹھیں حاصل کر سکیں جو سوتی دھاگہ بھارت سے درآمد کیاگیا وہ پندرہ سے بیس فیصد کم ہے مقامی مارکیٹ کے ریٹس سے جو کہ باقی صنعت کو متاثر کرتا ہے۔

۔وزارت اس سلسلے میں صنعتکاروں کے تحفظات کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :