مشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست ،وفاق نے جواب جمع کرا دیا

جمعہ 7 مارچ 2014 16:33

مشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست ،وفاق نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) غداری کیس میں پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست اور عدالت کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق اعتراضات پر وفاق نے تفصیلی جواب جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

6 صفحات پر مشتمل وفاق کا جواب پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت پرویز مشرف کی درخواست فوری مسترد کرے اور مقدمے کی قانونی کارروائی پوری کی جائے ، وفاق نے موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کِرمنل لاء ترمیمی اسپیشل کورٹ ایکٹ 1976 کے تحت چل رہا ہے ، اس ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق ملزم کی بیماری یاکسی بھی وجہ سے عدم پیشی کی صورت میں ٹرائل ملتوی نہیں کیا جاسکتا، سیکشن 9 خصوصی عدالت کو غیر ضروری تاریخیں دینے سے بھی روکتا ہے، وفاق کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی درخواست تاخیری حربہ ہے ، عدالت کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق اعتراضات پر وفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ دہشت گردی ہورہی ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتیں بند کر دیں ، اگر خصوصی عدالت کی کارروائی روک دی گئی تو دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :