حافظ آباد کے اسکول میں اساتذہ نے بچیوں کے بال کاٹ دیے

جمعہ 7 مارچ 2014 16:33

حافظ آباد کے اسکول میں اساتذہ نے بچیوں کے بال کاٹ دیے

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) مار نہیں پیار ،یہ نعرہ لکھا ہوا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری اسکولوں میں ،اسی لیے حافظ آباد کے سرکاری اسکول میں بال صاف ستھرے نہ رکھنے پر اساتذہ نے بچیوں کومارا نہیں بلکہ ان کے بال ہی کاٹ ڈالے،اور کٹے ہوئے بالوں کو بیچ کرمکئی خرید لی...

(جاری ہے)

واقعہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گاوٴں چبہ سندھواں کے گورنمنٹ گرلز اسکول میں پیش آیا،جہاں ہیڈ مسٹریس اور دیگر اساتذہ نے مبینہ طور پر سر میں جوئیں ہونے اور بال صاف ستھرے نہ رکھنے پر پہلی سے تیسری جماعت کی 30سے زائد بچیوں کے بال کاٹ دیے، طالبات نے الزام لگایا ہے کہ اساتذہ نے ان کے بال کاٹے اور پھر کٹے ہوئے بال بیچ کر مکئی خرید کر کھا لی ،اساتذہ کے رویے پر طالبات اور انکے اہلخانہ سراپا احتجاج ہیں ،اس معاملے پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔